QR CodeQR Code

سعودی عرب "لیکوڈ پارٹی" کی ایک مضبوط شاخ ہے، بنجمن نیتن یاہو

27 Feb 2020 14:29

اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کی طرف سے معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی مہم میں سعودی عرب پیش پیش ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ و اسرائیل کیطرف سے یکطرفہ طور پر پیش کئے جانیوالے "صدی کی ڈیل" کے منصوبے کا آل سعود کی طرف سے بڑھ چڑھ کر خیرمقدم کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل نمبر 20 کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کو اپنی حکومت میں شریک قرار دیا ہے۔ بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں اسرائیل سے باہر (اسرائیل میں حاکم) "لیکوڈ پارٹی" کی مضبوط ترین شاخ کون سی ہے؟ سعودی عرب ہے!

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی طرف سے معمول کے دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے کی مہم میں سعودی عرب پیش پیش ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی طرف سے یکطرفہ طور پر پیش کئے جانے والے "صدی کی ڈیل" کے منصوبے، جس کو عالمی برادری نے "صدی کا ظلم" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، کا آل سعود کی طرف سے بڑھ چڑھ کر خیرمقدم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847143/سعودی-عرب-لیکوڈ-پارٹی-کی-ایک-مضبوط-شاخ-ہے-بنجمن-نیتن-یاہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org