1
Thursday 27 Feb 2020 15:12

ادلب کے ہوائی حملے میں ہمارے 4 فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں، ترکی

ادلب کے ہوائی حملے میں ہمارے 4 فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں، ترکی
اسلام ٹائمز۔ ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرزمین پر موجود ہمارے 2 فوجی ہوائی حملے میں ہلاک جبکہ دوسرے 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی صوبے ادلب میں بین الاقوامی دہشتگردوں کے خلاف جاری شامی افواج کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے زیرکنٹرول علاقے پر ہونے والے ہوائی حملے میں ترکی کے 4 فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ نے زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ادلب میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف جاری شامی افواج کے آپریشن کے خلاف ترکی کا موقف یہ ہے کہ اس آپریشن کی وجہ سے شامی عوام ترکی کا رخ کریں گے لہذا آزاد شدہ علاقوں سے شامی افواج واپس چلی جائیں اور ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ بین الاقوامی دہشتگردوں کو سونپ دیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ شامی صوبے ادلب پر قابض جبہۃ النصرہ اور دوسرے دہشتگرد گروپس کی پشت پناہی میں ترکی نے اپنی فوج بھی روانہ کر رکھی ہے جو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی زد میں آتی رہتی ہے۔ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ادلب شامی سرزمین کا حصہ ہے اور دمشق وہاں دہشتگردوں یا بیرونی افواج کے کسی بھی قسم کے وجود کو برداشت نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 847154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش