QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مذاکرات فیصلہ

27 Feb 2020 16:14

صوبائی وزراء پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی اپوزیشن اراکین و پارلیمانی لیڈران کیساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے جاری سیاسی تنازعے کو حل کریگی اور اپنی رپورٹ اسپیکر کو جمع کرواے گی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں موجودہ جاری سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ صورتحال معمول پر لانے کی راہ ہموار کی جاسکے۔ اس سلسلہ میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے صوبائی وزراء پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اپوزیشن اراکین و پارلیمانی لیڈران کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے جاری سیاسی تنازعے کو حل کریگی اور اپنی رپورٹ اسپیکر کو جمع کرواے گی۔ 4 رکنی وزراء کمیٹی کے اراکین میں وزیر خوراک قلندر خان لودھی، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیر قانون و پارلیمانی امور سلطان محمد خان اور وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں.


خبر کا کوڈ: 847166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847166/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-اپوزیشن-جماعتوں-کیساتھ-مذاکرات-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org