QR CodeQR Code

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا کرونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کے نام شکریہ کا پیغام

27 Feb 2020 20:47

ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر سے منتشر ہونیوالے ایک ویڈیو پیغام میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میں ان تمام ڈاکٹرز، نرسز اور اس تمام عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف لڑنے والے عملے کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں کہا کہ آپکا کام انتہائی اہم ہے، جو نہ صرف طبی عملے کے مقام میں اضافے کا باعث بنا ہے بلکہ اُخروی اجر و ثواب کا بھی حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران میں پھیلنے والے جدید کرونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ڈاکٹرز، نرسز اور وزارت صحت کے نام شکریہ کا پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر سے منتشر ہونے والے ویڈیو میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میں ان تمام ڈاکٹرز، نرسز اور اس تمام عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام انتہائی اہم ہے، جو نہ صرف ملک میں طبی خدمات انجام دینے والوں کے مقام میں مزید بلندی کا باعث بنا ہے بلکہ اُخروی اجر و ثواب کا بھی حامل ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس وبائی بیماری کو ایک منحوس وائرس قرار دیا اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اس منحوس وائرس کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:


خبر کا کوڈ: 847170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847170/آیت-اللہ-العظمی-سید-علی-خامنہ-کا-کرونا-کیخلاف-برسرپیکار-طبی-عملے-کے-نام-شکریہ-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org