1
Thursday 27 Feb 2020 20:47

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا کرونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کے نام شکریہ کا پیغام

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا کرونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کے نام شکریہ کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایران میں پھیلنے والے جدید کرونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ڈاکٹرز، نرسز اور وزارت صحت کے نام شکریہ کا پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر سے منتشر ہونے والے ویڈیو میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میں ان تمام ڈاکٹرز، نرسز اور اس تمام عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کرونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے عملے کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام انتہائی اہم ہے، جو نہ صرف ملک میں طبی خدمات انجام دینے والوں کے مقام میں مزید بلندی کا باعث بنا ہے بلکہ اُخروی اجر و ثواب کا بھی حامل ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس وبائی بیماری کو ایک منحوس وائرس قرار دیا اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ اس منحوس وائرس کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
خبر کا کوڈ : 847170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش