QR CodeQR Code

خودمختار کشمیر صدر ٹرمپ کا ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا، چوہدری شجاعت حسین

27 Feb 2020 16:57

اپنے خصوصی بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحت کا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے خود مختار کشمیر کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحت کا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں، موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خود مختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا، تاریخ میں ہمیشہ کیلیے زندہ رہے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 847175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847175/خودمختار-کشمیر-صدر-ٹرمپ-کا-ایک-دلیرانہ-اور-مقبول-فیصلہ-ہوگا-چوہدری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org