0
Thursday 27 Feb 2020 17:15

مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا، عثمان بزدار

مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا۔ چلڈرن اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حفاظتی ماسک کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سردار عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور لاہور میں دل کے امراض کیلئے ایک اور اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 2018ء میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے  جب نام ای سی ایل میں ڈالے اس وقت نوازشریف اور مریم نواز بیرون ملک تھے اور احتساب عدالت دونوں کو سزائیں سنا چکی تھی۔
 
گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے درخواست پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ مریم نواز سے متعلق اٹارنی جنرل اپنا جواب جمع کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 847177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش