QR CodeQR Code

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو روز تک بند رکھنے کا فیصلہ

27 Feb 2020 17:53

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 29 فروری تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ مہلک وائرس کے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ اور گذشتہ روز بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام سرکاری و تعلیمی اداروں کو دو دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 29 فروری تک بند رہیں گے۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ مہلک وائرس کے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ اور گذشتہ روز سکردو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے ایک شخص کا تعلق بلتستان کے ضلع شگر سے ہے اور وہ اس وقت پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 847186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847186/کرونا-وائرس-گلگت-بلتستان-میں-تمام-سرکاری-نجی-تعلیمی-ادارے-دو-روز-تک-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org