0
Thursday 27 Feb 2020 18:19

زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 12 ارب 59 کروڑ ڈالر ہوگئے

زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 12 ارب 59 کروڑ ڈالر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافہ سے 12 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جبکہ  کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش