QR CodeQR Code

بیماری کے پھیلاؤ اور عوامی رنج پر خوش ہونا شرمناک اور غیرانسانی فعل ہے، سید عباس عراقچی

27 Feb 2020 22:02

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلتے اور لوگوں کو رنج اٹھاتے دیکھ کر خوشی کا اظہار در حقیقت ایک انتہائی شرمناک اور غیرانسانی فعل ہے۔ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مارک ڈیبووز کو کم از کم یہ تو پتہ چلا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا اثر ایران میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے بھی کمتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی تھنک ٹینک "جمہوریتوں کے دفاع کا ادارہ" (Foundation for Defence of Democracies) کے سربراہ مارک ڈیبووز کی طرف سے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے ایک پیغام پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے رنج اٹھانے پر خوش ہونا ایک شرمناک اور غیر انسانی فعل ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ کرونا وائرس کو پھیلتے اور لوگوں کو رنج اٹھاتے دیکھ کر خوشی کا اظہار در حقیقت ایک انتہائی شرمناک اور غیرانسانی فعل ہے۔ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مارک ڈیبووز کو کم از کم یہ تو پتہ چلا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا اثر ایران میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے بھی کمتر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دارالحکومت میں قائم صیہونی امریکی تھنک ٹینک "جمہوریتوں کے دفاع کا ادارہ" (FDD) امریکی حکومت کو قومی سلامتی اور خارجہ سیاست پر مبنی پالیسی فراہم کرتا ہے جس کے سربراہ مارک ڈیبووز نے ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر کہا تھا کہ ایرانی معیشت کے ساتھ اس وائرس نے وہ کام کر دکھایا ہے جو امریکی پابندیاں بھی نہیں کر پائیں۔ اس صیہونی امریکی ادارے کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اس وائرس نے ایرانی معیشت کے ساتھ وہ کام کر دکھایا ہے جو امریکی پابندیاں بھی نہیں کر پائیں، یعنی اس نے ایران کی تیل کے علاوہ باقی برآمدات کا پہیہ روک دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847216/بیماری-کے-پھیلاو-اور-عوامی-رنج-پر-خوش-ہونا-شرمناک-غیرانسانی-فعل-ہے-سید-عباس-عراقچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org