QR CodeQR Code

لکی مروت میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، متعدد گودام سیل

27 Feb 2020 22:08

گوداموں میں پڑی تقریباً 41 ہزار چینی کی بوریاں تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر گرفتاریاں کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین اللہ خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے متعدد گوداموں کو سیل کر دیا۔ گوداموں میں پڑی تقریباً 41 ہزار چینی کی بوریاں تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے گرفتاریاں کی گئیں۔ گرفتار ذخیرہ اندوزوں کو سپیشل پرائس مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے مجرموں کو 2 لاکھ چورانوے ہزار جرمانہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہمارے مذہب میں سختی سے منع ہے تاہم دولت کی ہوس اور جلد امیر بننے کے چکروں میں ہم مسلمان اپنے دین کے ساتھ ساتھ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ بھی ظلم کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847222/لکی-مروت-میں-ذخیرہ-اندوزوں-کیخلاف-کارروائی-متعدد-گودام-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org