QR CodeQR Code

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونےکا امکان

27 Feb 2020 22:08

 آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کا معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے، اور آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کا معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 847223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847223/پاکستان-کو-آئی-ایم-ایف-سے-45-کروڑ-ڈالر-کی-قسط-جاری-ہونےکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org