QR CodeQR Code

پاراچنار میں صدائے امن پروگرام دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

27 Feb 2020 23:44

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدائے امن پروگرام میں فی الفور فیمل  سٹاف تعینات کیا جائے یا والد، سربراہ خانہ کو صدائے امن پروگرام کی رقم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں قبائل نے صدائے امن پروگرام دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدائے امن پروگرام کے عملے کا رویہ نامناسب ہے اور فیمیل سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، بعد ازاں ڈی پی او کرم محمد قریش خان اور ڈی ایس پی نجف علی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین اور صدائے امن پروگرام کے ذمہ داران سے گفت و شنید کی۔ جہاں پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صدائے امن پروگرام میں فی الفور فیمل  سٹاف تعینات کیا جائے یا والد، سربراہ خانہ کو صدائے امن پروگرام کی رقم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ ڈی ایس پی نجف علی نے مظاہرین کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی، جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے، اس موقع پر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 847224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847224/پاراچنار-میں-صدائے-امن-پروگرام-دفتر-کے-سامنے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org