0
Thursday 27 Feb 2020 23:59

بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، طیب اردوان

بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، طیب اردوان
 اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔ دہلی میں پھوٹنے والے فسادات کے بعد اب تک 34 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ دریں اثنا تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مودی سرکار کو ملکی اور غیرملکی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 847245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش