QR CodeQR Code

بھارت میں مسلمانوں کا قتلِ عام ہورہا ہے، طیب اردوان

27 Feb 2020 23:59

ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ دریں اثنا تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت وہ ملک ہے جہاں ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا جارہا ہے۔ دہلی میں پھوٹنے والے فسادات کے بعد اب تک 34 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ترکی کے صدر نے براہ راست ان واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔ دریں اثنا تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے بھی بھارتی دارالحکومت میں مسلمانوں پر حملوں اور مظالم کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے بعد مودی سرکار کو ملکی اور غیرملکی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847245/بھارت-میں-مسلمانوں-کا-قتل-عام-ہورہا-ہے-طیب-اردوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org