QR CodeQR Code

دہلی میں بھی گجرات کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، خلیل ہاشمی

28 Feb 2020 08:08

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ بھارت فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے، دہلی کے مسلمانوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت دہلی میں بھی گجرات کی طرح مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے، دہلی کے مسلمانوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

 
انہوں نے ہومین رائٹس کونسل سے گزارش کی کہ دہلی سمیت پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسند آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔


خبر کا کوڈ: 847264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847264/دہلی-میں-بھی-گجرات-کی-طرح-مسلمانوں-نسل-کشی-ہو-رہی-ہے-خلیل-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org