0
Friday 28 Feb 2020 08:21

جریمی کوربن کا نئی دہلی میں قتل عام پر اظہار تشویش

جریمی کوربن کا نئی دہلی میں قتل عام پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے قائد حزب اختلاف جریمی کوربن نے نئی دہلی میں بلوائیوں کے ہاتھوں قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ جریمی کوربن نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں فسادات پر قابو نہیں پایا جا سکا اور نئی دہلی میں فسادات کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش