QR CodeQR Code

لڑکی کے ساتھ رقص، بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر برطرف

28 Feb 2020 11:29

اُسوقت خیبر پختونخوا کے گورنر نے واقعہ کی ایک انکوائری کا حکم دیا اور ایک سال بعد انکوائری کمیٹی نے ان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے فارغ کرنے کی سفارش کی جس پر گورنر نے انہیں وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لڑکی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر یونیورسٹی آف سائیس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ کو فارغ کر دیا گیا۔ گذشتہ سال ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ ایک لڑکی ساتھ رقص کرتے نظر آ رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بنوں کے عوام اور طلبہ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پر سید عابد علی شاہ کو تین ماہ جبری رخصتی پر بھیجا گیا۔ اُسوقت خیبر پختونخوا کے گورنر نے واقعہ کی ایک انکوائری کا حکم دیا اور ایک سال بعد انکوائری کمیٹی نے ان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے فارغ کرنے کی سفارش کی جس پر گورنر نے انہیں وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 26 فروری کو ڈاکٹر سید عابد علی شاہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 847275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847275/لڑکی-کے-ساتھ-رقص-بنوں-یونیورسٹی-وائس-چانسلر-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org