0
Friday 28 Feb 2020 11:30

کینیڈا کی اپنے شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت

کینیڈا کی اپنے شہریوں کو بھارتی سفر سے گریز کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہے۔ حکومت کینیڈا کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام، منی پور نہ جائیں۔
 
کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں سے بھارتی شہروں میں بھی کینیڈین شہریوں کو نہ جانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورت حال اور دہشت گردی کے خدشات پر سفری پابندیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 847276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش