QR CodeQR Code

لیہ سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کے 3 مشتبہ مریض ملتان منتقل

28 Feb 2020 11:54

شفٹ کئے جانے والے مشتبہ مریضوں میں خدا بخش، انکی اہلیہ پٹھانی مائی اور تفتان چیک پوسٹ پر حساس ادارے کا اہلکار اظہر عباس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خدا بخش ایران زیارات کے بعد پاکستان اپنے گھر لیہ کے نواحی علاقہ پہاڑ پور واپس آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ملتان منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لیول ہسپتال کوٹ سلطان سے 3 مشتبہ کرونا وائرس مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کر دیا گیا ہے، ریسکیوز کو اسپیشل پروٹیکشن سوٹ و دیگر لوازمات سے لیس کرکے بھیجا گیا ہے۔ شفٹ کئے جانے والے مشتبہ مریضوں میں خدا بخش، انکی اہلیہ پٹھانی مائی اور تفتان چیک پوسٹ پر حساس ادارے کا اہلکار اظہر عباس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خدا بخش ایران زیارات کے بعد پاکستان اپنے گھر لیہ کے نواحی علاقہ پہاڑ پور واپس آئے ہیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کا عملہ و فیلڈ سٹاف کو بروقت متحرک کر دیا گیا ہے، بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا ڈیٹا مرتب کرکے ان کی مانیٹرنگ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 847283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847283/لیہ-سے-تعلق-رکھنے-والے-کرونا-وائرس-کے-3-مشتبہ-مریض-ملتان-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org