QR CodeQR Code

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع

28 Feb 2020 13:08

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ڈیوٹی جج کے نہ ہونے کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نواز کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ڈیوٹی جج کے نہ ہونے کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مارچ تک توسیع کی ہے۔ پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نواز کے اراکین اسمبلی، عہدیدار اور کارکنان حمزہ شہباز سے اظہار یک جہتی کے لیے احتساب عدالت میں موجود تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 847300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847300/حمزہ-شہباز-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-6-مارچ-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org