QR CodeQR Code

دہلی تشدد کے خلاف پرینکا گاندھی کا امن مارچ

28 Feb 2020 14:10

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو ہنگامہ برپا کرنے والے عناصر اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دہلی تشدد کے خلاف اور قومی دارالحکومت میں امن اور معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹرز سے گاندھی سمرتی تک امن مارچ نکالا اور لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے امن مارچ کی قیادت پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کی۔ درمیان میں پولیس کے ذریعہ اس پُرامن مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اپنے کارکنوں کے ہمراہ پرینکا گاندھی وہیں راستے ہی پر بیٹھ گئیں اور دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو ہنگامہ برپا کرنے والے عناصر اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی  چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس تشدد میں لوگوں کے جان و مال کے نقصان کی تلافی بھی کرنی چاہیئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جن لوگوں کے  مکانات کو جلایا گیا  ہے، حکومت کی جانب سے ان کی مدد کی جانی چاہیئے اور لوگوں کو پورے نقصان کی تلافی کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر سیکڑوں کارکنوں کے علاوہ، بھارتیہ مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو سنگھ اورشکتی سنگھ گوہل، کے سی وینوگوپال اور دیپندر سنگھ ہڈا بھی امن مارچ میں موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 847302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847302/دہلی-تشدد-کے-خلاف-پرینکا-گاندھی-کا-امن-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org