0
Friday 28 Feb 2020 14:29

دہلی کے تشدد پر ممتا بنرجی کی ’جہنم‘ کے عنوان سے نظم، مودی کو نشانہ بنایا

دہلی کے تشدد پر ممتا بنرجی کی ’جہنم‘ کے عنوان سے نظم، مودی کو نشانہ بنایا
اسلام ٹائمز۔ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی میں تشدد کے واقعات پر ’جہنم‘ کے عنوان سے ایک نظم اپنے فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔ اس نظم میں انہوں نے تشدد کے واقعات میں اموات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہولی سے قبل خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ نظم تین زبانوں ہندی، بنگلہ اور انگریزی میں پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کون لوگ ہیں جو خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔؟ اپنی نظم میں انہوں نے لکھا ہے کہ آخر ہم کہاں جارہے ہیں۔؟ جنت میں جانے کے بجائے جہنم کا رخ کیوں کرلیا ہے۔؟ انہوں نے لکھا کہ آخر یہ کون لوگ ہیں۔؟ کیوں لوگوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے۔؟ ابھی اور کتنے لوگ میں گے اور اس کا جواب کون دے گا۔؟ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلے بھی متعدد مرتبہ اپنی نظموں کے ذریعہ حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتی رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کی نظموں کی کتاب بنگلہ کے علاوہ ہندی اور انگریزی میں بھی شائع ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش