QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے یکساں نصاب تعلیم منصوبے کی حمایت کردی

28 Feb 2020 15:19

اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اسکول کے نصاب کو ڈیزائن کرنا صوبائی سبجیکٹ ہوگیا ہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم نے اس مقصد کے ساتھ ہی ایک قدم اٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کرایا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپنے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے پورے پاکستان میں تیار کردہ یکساں نصابِ تعلیم متعارف کرانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اسکول کے نصاب کو ڈیزائن کرنا صوبائی سبجیکٹ ہوگیا ہے لیکن وفاقی وزیر تعلیم نے اس مقصد کے ساتھ ہی ایک قدم اٹھایا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کرایا جاسکے۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حکومت اس منصوبے کی حمایت کرے گی، وزارت تعلیم کے ذریعے تیار کردہ نصاب پورے پاکستان کے تمام سرکاری، نجی اور انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ انہوں نے مدرسوں کی رجسٹریشن کے لئے وفاقی مدرس اور دیگر متعلقہ علماکو اعتماد میں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعلیمی منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے متعلقہ کمشنرز کے ماتحت ڈویڑنل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے مدارس کے لوگ امن کے فروغ اور مذہبی نصاب کے ساتھ باضابطہ تعلیم کو متعارف کرانے میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے ساتھ پورے پاکستان میں یکساں نصاب متعارف کروانے سے متعلق تفصیلی ملاقات کی۔
 


خبر کا کوڈ: 847310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847310/سندھ-حکومت-نے-یکساں-نصاب-تعلیم-منصوبے-کی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org