0
Friday 28 Feb 2020 15:31

کراچی کا اربوں روپے کا فنڈ ہڑپ کرنے کی تیاری مکمل

کراچی کا اربوں روپے کا فنڈ ہڑپ کرنے کی تیاری مکمل
اسلام ٹائمز۔ وفاق جانب سے کراچی کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا فنڈ ٹھکانے لگانے کی تیاری کرلی گئی جب کہ 200 سے زائد ٹھیکے بغیر قواعد و ضوابط کے من پسند ٹھیکیداروں میں باٹنے کے لئے کام شروع کردیا گیا۔ وفاق کی جانب سے کراچی کے دو ارب روپے سے زائد کے فنڈ اراکین اسمبلی کے حلقوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں جو اراکین اسمبلی کے نام پر جاری کیے جائیں گے، اس میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے حلقوں میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ وفاق کی جانب سے فنڈ کے حوالے سے خط جاری کیا جاچکا ہے اور پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ شہر میں ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جاری کئے جائیں، تاہم تمام ٹھیکے قواعد و ضوابط کے بجائے دفتر میں بیٹھ کر من پسند افراد کو نواز جا رہا ہے جس میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈبیلو ڈی میں چھ ڈویژن ہیں، جس میں ڈویژن نمبر 6 اور 9 میں مکمل طور پر 100 فیصد ٹھیکے من سندھ افراد کو نواز دیئے گئے، دیگر ڈویژن میں پی ڈبیلو ڈی کے چیف انجینئر کی مداخلت پر 30 سے 35 فیصد ٹھیکے مقامی ٹھیکیداروں کو دیئے گئے جبکہ دیگر بھی من پسند افراد کو دے دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے اب تک فنڈ جاری نہیں ہوا ہے لیکن اس کو ٹھکانے لگانے کی مکمل تیاری کرلی گئی، منتخب نمائندوں کو بھی تمام صورتحال کا علم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکداروں نے جو پے آرڈر جمع کرائے تھے ان کو پی ڈبیلو ڈی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ٹھیکے میرٹ پر دیئے جائیں گے، اس سلسلے میں مقامی ٹھیکیداروں سے ایک پیپر پردستخط بھی لے لئے گئے تھے، تاہم جو معاہدہ لوکل ٹھیکیداروں کے ساتھ کیا گیا تھا اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور اس سائن کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، کراچی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں جلد وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 847311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش