QR CodeQR Code

اسرائیل میں کرونا کا وسیع پھیلاؤ، 1500 لوگوں کو الگ کر دیا گیا

28 Feb 2020 16:34

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 1,500 اسرائیلیوں کو انکے اندر کرونا وائرس کی علامات پائے جانے کی وجہ سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق باہر سے اسرائیل آنے والے 1,000 لوگوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 1 ہزار 500 اسرائیلیوں کو انکے اندر کرونا وائرس کی علامات پائے جانے کی وجہ سے الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق باہر سے اسرائیل آنے والے 1 ہزار لوگوں کا معائنہ بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی سے آنے والے ہر مسافر کو 14 دن تک زیر نگرانی (Qurantine) رکھا جائے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے اٹلی سے آنے والی براہ راست پروازوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے تاہم قبل ازیں اسرائیل کی طرف سے جاری شدہ بیانات میں صرف 3 افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 847316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847316/اسرائیل-میں-کرونا-کا-وسیع-پھیلاو-1500-لوگوں-کو-الگ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org