0
Friday 28 Feb 2020 18:55

بلوچستان، ایران کے بعد اب افغان سرحد بھی بند، محصورین کیلئے لائحہ عمل طے

بلوچستان، ایران کے بعد اب افغان سرحد بھی بند، محصورین کیلئے لائحہ عمل طے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بلوچستان میں ایران اور افغانستان کے سارے تمام سرحدی پوائنٹس بند کردیئے جبکہ ایران میں محصور پاکستانی زائرین کی واپسی کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے جن کیلئے بلوچستان میں 300 آئسولیشن وارڈز قائم کئے جائیں گے۔ کوئٹہ میں پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ ظہور بلیدی، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون اور ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایران میں محصور 5 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو مرحلہ وار وطن واپس لینے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔ زائرین کو ہزار، ہزار لوگوں کے گروپ کی صورت میں تفتان لایا جائے گا۔ جہاں ان کی اسکریننگ ہوگی، اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو ان کو  قرنطنیہ میں رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی بلوچستان میں 300 آئسولیشن وارڈ بھی قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران کے بعد پاک افغان بارڈر بھی بند کیا گیا ہے، حکومت میں بلوچستان تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ اب تک بلوچستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وائرس سے متعلق آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان میں قرنطنیہ قائم کردیا گیا ہے جس دو ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔ اس وقت تک 30 ہزار ماسک کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ حکومت بلوچستان نے 20 کروڑ روپے محکمہ صحت کو فوری جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا  کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایران بارڈر سے سات ہزار چھ سو لوگ پاکستان آئے، جس میں دو ہزار ایک سو سے زائد کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والوں میں سے سات سو افراد کی سکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک بھی کیس مثبت نہیں آیا۔
 
خبر کا کوڈ : 847346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش