0
Friday 28 Feb 2020 18:57
امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہو چکی ہے، پیر معصوم نقوی

بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف جے یو پی کا ملک گیر احتجاج

او آئی سی مردہ گھوڑا ہے، اسے ختم کرکے نیا پلیٹ فارم بنایا جائے، امجد چشتی
بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف جے یو پی کا ملک گیر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے مظالم، مساجد کو نذر آتش کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے جاری ظالمانہ کرفیو کیخلاف جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر سید معصوم حسین نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ اور خطبا نے مسلمانوں کیساتھ ہندو انتہا پسندوں کے مظالم کو بے نقاب کیا اور مذمتی قراردادیں منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لینے اور غیر انسانی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

لاہور پریس کلب کے باہر جے یوپی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے پیر معصوم نقوی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، صاحبزادہ عقیل حیدر شاہ، محبوب رضوی، حسن رضا، ملک شہباز، شہزاد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف ملت اسلامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے، امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہو چکی ہے، دنیا میں کوئی اسلامی ملک نہیں جس نے بھارتی مسلمانوں کے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کی داد رسی کی ہو۔ ڈاکٹر امجد چشتی نے کہا کہ دہلی میں مسلمان آبادیوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور پولیس نے نشانہ بنایا، امام مسجد کی آنکھیں نکال دی گئیں، ان پر تیزاب پھینکا گیا، ان ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارتی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی اور بے حسی ، ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسے ختم کرکے متحرک ممالک پر مشتمل مسلمانوں کی نمائندگی کا نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، جسے واقعی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی تکلیف ہو اور وہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ لڑنے کیلئے تیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، بلکہ اس کے بعض اقدامات سے اسلام دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 847347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش