0
Friday 28 Feb 2020 19:08

ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، شیخ رشید

ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوےشیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔ فیصل آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  مسافر ٹرینوں سے نفع نہیں ہوسکتا، فریٹ ٹرینوں سے آمدن ہوتی ہے، 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔  شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور مزید طاقتور ہو، ڈیل ہویا ڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، یہ حکومت کےخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریلوے مسافروں کو کورونا سے بچانے کے لیے کل ریلوے بورڈ کی میٹنگ ہے۔ بھارت کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسندوں کی ترجمان ریاست بن چکاہے، مودی نے سارا ہندوستان کشمیر بنا دیا ہے، دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، امریکا اس پر نوٹس لے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا تعویز بھی میرے ہی پاس ہے، وہ مایوس ہو کر میرے پاس آئیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میری دل سے صلح ہے، جس سے سارے جلتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش