QR CodeQR Code

نیب کا ڈی جی ظاہر کرکے سرکاری افسران سے غیرقانونی کام کروانے والا مشتبہ شخص گرفتار

28 Feb 2020 19:38

سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو  نے خود کو نیب کا ڈی جی ظاہر کرکے سرکاری افسران سے غیرقانونی کام کروانے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 2 برس میں نیب کے جعلی افسران بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 847357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847357/نیب-کا-ڈی-جی-ظاہر-کرکے-سرکاری-افسران-سے-غیرقانونی-کام-کروانے-والا-مشتبہ-شخص-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org