0
Friday 28 Feb 2020 19:38

نیب کا ڈی جی ظاہر کرکے سرکاری افسران سے غیرقانونی کام کروانے والا مشتبہ شخص گرفتار

نیب کا ڈی جی ظاہر کرکے سرکاری افسران سے غیرقانونی کام کروانے والا مشتبہ شخص گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو  نے خود کو نیب کا ڈی جی ظاہر کرکے سرکاری افسران سے غیرقانونی کام کروانے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ نیب کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر ملزم محمد ندیم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ نیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 2 برس میں نیب کے جعلی افسران بن کر عوام الناس کو لوٹنے والے 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 847357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش