0
Friday 28 Feb 2020 20:59

پاک چین سرحد کو بدستور بند رکھنے کی سفارش

پاک چین سرحد کو بدستور بند رکھنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت جی بی کے ایڈیشنل سیکریٹری اعظم خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاک چین سرحد کو فی الحال بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تینوں ریجن میں آئسولیشن ہسپتال قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایران سے واپس آنے والے تمام زائرین کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے ان زائرین کے چیک اپ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری صحت اعظم خان نے سیکریٹری اطلاعات فدا حسین، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال رسول سمیت ڈی ایچ کیو و سٹی ہسپتال کے ایم ایس اور فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کے ہمراہ گلگت میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت نے صوبائی حکومت کو سفارش کی ہے کہ پاک چین سرحد فی الحال بند رکھی جائے تاکہ سرحد کے زریعے سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جی بی میں داخل نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ایران سے واپس جی بی آنے والے افراد کی مکمل تفصیلات جمع کی گئی ہیں، 15 دسمبر سے 15 فروری تک ایران سے جی بی کے 408 زائرین واپس آئے ہیں جن میں سے 173 زائرین کا محکمہ صحت کے عملے نے معائنہ کیا ہے جبکہ بقیہ زائرین کا معائنہ ہو رہا ہے۔ اب تک معائنے کئے گئے کسی بھی زائر میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش