QR CodeQR Code

مشتاق مہر نئے آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

28 Feb 2020 21:43

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشتاق مہر اس وقت پاکستان ریلوے پولیس میں انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں صوبائی پولیس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ کلیم امام کی جگہ مشتاق مہر کو نیا آئی جی تعینات کرنے کی منظوری دی اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے پولیس افسر مشتاق مہر کو آئی جی سندھ بنا دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشتاق مہر اس وقت پاکستان ریلوے پولیس میں انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور انہیں صوبائی پولیس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری دوسرے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کو آئی جی سندھ سے تبدیل کرکے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس تعینات کردیا گیا ہے جس پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 847378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847378/مشتاق-مہر-نئے-آئی-جی-سندھ-تعینات-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org