QR CodeQR Code

شام سے تمام جارح قوتوں کو نکال باہر کریں گے، بشار الجعفری

28 Feb 2020 22:03

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ہم پر 9 سال سے ترکی، قطر، سعودی عرب اور مغربی ممالک کے دہشتگردوں کیطرف سے وحشتناک جنگ مسلط کی گئی ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی شام کے اندر دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالا بڑا ملک ہے جبکہ شامی افواج اپنی سرزمین سے ہر جارح قوت کو نکال باہر کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے اپنے خطاب میں شامی سرزمین پر ترک فوج کی موجودگی کے فی الفور ختم کئے جانے پر زور دیا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موثر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ترکی اور اس کے ساتھ منسلک مسلح دہشتگرد گروہوں پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ شامی پناہ گزینوں کے اپنے گھروں کو واپس پلٹنے میں رکاوٹ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی سرزمین پر ترک فوج کے اقدامات منبج، عفرین، تل رفعت، جرابلس، عین العرب سمیت متعدد شہروں سے تقریبا 10 لاکھ شامی شہریوں کے دربدر ہو جانے کا سبب بنے ہیں۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عراق سے البوکمال کے ذریعے دواؤں کی طے شدہ منتقلی میں عالمی صحت کی تنظیم (WHO) کی طرف سے برتی جانے والی سستی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے عراقی ایئرپورٹ اربیل سے شامی ایئرپورٹ قامشلی تک شامی ہلال احمر اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں دواؤں کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر 9 سال سے ترکی، قطر، سعودی عرب اور مغربی ممالک کے دہشتگردوں کی طرف سے وحشتناک جنگ مسلط کی گئی ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ ترکی شام کے اندر دہشتگردوں کی حمایت کرنے والا بڑا ملک ہے جبکہ شامی افواج اپنی سرزمین سے ہر جارح قوت کو نکال باہر کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 847380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847380/شام-سے-تمام-جارح-قوتوں-کو-نکال-باہر-کریں-گے-بشار-الجعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org