0
Friday 28 Feb 2020 22:53

مہنگائی ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں، 5، 6 ماہ میں سخت حالات ختم ہو جائینگے، محمود خان

مہنگائی ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں، 5، 6 ماہ میں سخت حالات ختم ہو جائینگے، محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ عوام شکایت کر رہی ہے کہ مہنگائی ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں ہے، 5، 6 ماہ میں سخت حالات ختم ہو جائیں گے۔ پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ عوام شکایت کر رہی ہے کہ مہنگائی ہے، جس طرح سابق ادوار میں ملک کو لوٹا گیا تو مہنگائی تو آنی تھی، سخت وقت گزر جائے گا، ہم نے گھبرانا نہیں ہے، 5، 6 ماہ میں سخت حالات ختم ہو جائیں گے، ہم صرف عوام کی فلاح کیلئے کام کریں گے، جون تک صوبے کے تمام عوام کو صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

محمود خان نے کہا کہ جس مقصد کیلئے آیا ہوں، وہ پورا کروں گا، بہترین تعلیمی معیار پر کام جاری ہے، اساتذہ کی کمی اور ہسپتالوں میں سہولیات کو جلد پورا کروں گا، خیبر پختونخوا میں جلد احساس پروگرام کا آغاز ہو جائے گا، جبکہ آج صرف عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے لوگ نکلتے ہیں، باقی لوگ تو چھپے بیٹھے ہیں۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ملکی کی خارجہ پالیسی مثبت سمت میں ہے، وزیراعظم امریکہ میں اسلام، کشمیر اور پاکستان کی بات کرتا ہے، یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے جبکہ امریکی صدر نے انڈیا میں پاکستان اور عمران خان کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 847392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش