QR CodeQR Code

درہ آدم خیل میں لا اینڈ آرڈر کی ذمہ داریاں پولیس کے حوالے، پہلا پولیس سٹیشن قائم

28 Feb 2020 22:56

شہریوں نے دہشتگردی سے متاثرہ علاقے درہ آدم خیل میں پولیس اسٹیشن کے قیام کو سراہا۔ عمائدین نے بھی امن وامان اور پولیس اسٹیشن کے قیام میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی قربانیوں سے دہشت گردی کا گڑھ سمجھے جانیوالے درہ آدم خیل میں امن کے قیام کے بعد، اس کی ذمہ داری پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق سنگلاخ پہاڑوں کی وادی درہ آدم خیل جو چند سال قبل بدامنی اور دہشت گردی کا شکار تھی، پہلی بار یہاں پولیس اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ بریگیڈ کمانڈر 117 بریگیڈ بریگیڈیئر شہزاد نے تھانے کا افتتاح کیا۔ پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں کمشنر کوہاٹ، آر پی او اور ڈی پی او سمیت دیگر اعلٰی حکام شریک ہوئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کلئیرنس اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں۔ شہریوں نے بھی دہشت گردی سے متاثرہ علاقے درہ آدم خیل میں پولیس اسٹیشن کے قیام کو سراہا۔ عمائدین نے بھی امن وامان اور پولیس اسٹیشن کے قیام میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 847393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847393/درہ-آدم-خیل-میں-لا-اینڈ-ا-رڈر-کی-ذمہ-داریاں-پولیس-کے-حوالے-پہلا-سٹیشن-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org