0
Saturday 29 Feb 2020 10:39

چونیاں، فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق

چونیاں، فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں گلشن اڈا جمبر کے قریب گتہ فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر پھولنگر اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بوائلر پھٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عارف، عدنان، نبیل، مراتب اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 847435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش