0
Saturday 29 Feb 2020 10:43

پاکستان کا شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار

پاکستان کا شام میں ترک فوجیوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے شام کے صوبے ادلب میں 33 فوجیوں کی ہلاکت پر ترکی سے تعزیت کرتے ہوئے ترکی کے جائز سلامتی اور انسانیت سے متعلق تحفظات پر حمایت کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے حالیہ اقدامات پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور گزشتہ روز ہونے والے حملے میں ترک فوجیوں کے جانوں کے ضیاع پر ترکی کے عوام اور قیادت سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حالیہ واقعات نہ صرف علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ یہ خطے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو خراب کریں گے۔ دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ شام کے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے سمیت انسانی بحران کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے ترکی کے جائز سلامتی اور انسانیت کے حوالے سے تحفظات کو تسلیم اور اس کی حمایت کرتا ہے اور تمام علاقائی اور عالمی کرداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صورتحال کے موثر حل کے لیے مدد کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کے صوبے ادلب میں شامی فورسز کے فضائی حملے میں تقریباً 33 ترک فوجی مارے گئے تھے اور اس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ کے خدشات میں اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ شامی حکومت نے ادلب میں باغیوں کے آخری مقام کو صاف کرنے کے لیے گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایک بڑی فضائی کارروائی شروع کی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش