QR CodeQR Code

پاکپتن میں 2 سگے کمسن بھائیوں سے زیادتی، ملزم گرفتار

29 Feb 2020 11:07

ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں دو سگے بھائیوں کو جنسی درندے نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈاکٹرز نے تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں لالہ زار کالونی میں ملزم نے 2 بھائیوں سے زیادتی کی، بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر نے بچوں سے زیادتی کی تصدیق کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 6سال اور 4سال بتائی جاتی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا ہے کہ پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خیال رہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال نومبر میں گوجرانوالہ کی 8 سالہ مریم کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش تین روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ بچی کی لاش برآمد ہونے سے قبل پولیس نے شک کی بنیاد پر ہمسائے عبد الغنی کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کمسن مریم کی لاش برآمد کی گئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 847444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847444/پاکپتن-میں-2-سگے-کمسن-بھائیوں-سے-زیادتی-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org