0
Saturday 29 Feb 2020 11:20

پنجاب حکومت نے صوبے کو کرونا وائرس سے کلیئر قرار دیدیا

پنجاب حکومت نے صوبے کو کرونا وائرس سے کلیئر قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے کرونا مانیٹرنگ سیل کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض زیر علاج نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 4 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ میں رکھے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ، تحصیل اور سپیشلائز ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں 18 مشتبہ مریض داخل ہوئے جبکہ  مذکورہ 18 مریضوں کو کلیئر قرار دے کر ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے  مطابق 4 مشتبہ زیرعلاج مریضوں میں بھی ابھی تک کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی جس کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ابھی تک کرونا کا کوئی مریض  سامنے نہیں آیا۔ ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں احتیاطی طور پر تمام اقدامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ توقع ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس نہیں پھیلے گا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، باوضو رہیں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔
خبر کا کوڈ : 847446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش