0
Saturday 29 Feb 2020 11:36

پنجاب یونیورسٹی تصادم، 14 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا

پنجاب یونیورسٹی تصادم، 14 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد اقبال ٹاون پولیس نے تصادم میں ملوث دونوں گروپوں کے 14 طلبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تصادم کا مقدمہ اقبال ٹاون تھانہ میں رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے طلبہ میں پختون کونسل کے 10 اور اسلامی جمعیت طلبہ کے 4 کارکن شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والوں میں بابر سہیل، مظہر، محمد سلیم، ذکریا، اجمل، محمد رضوان، وقاص خان، عرفان خان، اکرم، ثاقب خان، ذوالقرنین، ابوبکر، محمد رضوان اور محمد منشاء شامل ہیں۔ مذکورہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی مزید طلبہ کی بھی نشاندہی ہو چکی ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 847450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش