0
Wednesday 13 Jul 2011 16:33

بحرین میں حزب مخالف نے قومی مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

بحرین میں حزب مخالف نے قومی مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز- پریس ٹی وی کے مطابق بحرین میں حزب مخالف سیاسی جماعت الوفاق نے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے قومی مذاکرات سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ الوفاق پارٹی کے ترجمان جناب خلیل المرزوق کے مطابق قومی مذاکرات سے انکی جماعت کی علیحدگی کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے سیاسی اصلاحات کے نفاذ میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرپرستی میں انجام پانے والے یہ مذاکرات بے معنا ہو چکے ہیں۔
یاد رہے حکومت مخالف جماعتیں اس وقت قومی مذاکرات میں شرکت کیلئے آمادہ ہو گئی تھیں جب بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے یہ وعدہ کیا تھا کہ حکومت مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی آزادانہ طور پر تحقیق کرے گا۔ الوفاق رہنماوں کے مطابق حکومت اپنے کئے گئے وعدوں پر سنجیدہ نہیں۔
بحرین کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے بھی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ قومی مذاکرات کے بہانے ملک میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ کو تاخیر کا شکار کر رہی ہے۔
اس سال فروری کے مہینے سے بحرین میں حکومت مخالف احتجاج اور مظاہرے شروع ہونے کے بعد ملکی سیکورٹی فورسز نے عام شہریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ڈاکٹرز، نرسز، اسکول ٹیچرز، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں عام شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد فوجی عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں شدید ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی حکومت کی مدد کے بہانے اپنے ہزاروں فوجی بحرین میں بھیج چکا ہے۔
مظاہرین ملک پر آل خلیفہ کی 40 سالہ بادشاہت کا خاتمہ اور جمہوری نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 84746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش