QR CodeQR Code

پاکستان نے افغان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا، شاہ محمود قریشی

29 Feb 2020 12:10

امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔ امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  افغان عوام کے لیے آج بڑا دن ہے، پاکستان نے افغان امن معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا، معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور افغانستان امن و استحکام کی جانب گامزن ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدہ آج قطر میں ہو گا۔ امریکا اور طالبان کے نمائندے افغان امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ شاہ محمود قریشی بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے، افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط مائیک پومپیو کریں گے۔

 
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کا خاتمہ ہونے والا ہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہو گا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی تو افغانستان سے فوج واپس بلا لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 847463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847463/پاکستان-نے-افغان-امن-معاہدے-کے-لیے-اہم-کردار-ادا-کیا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org