0
Saturday 29 Feb 2020 12:11

وسائل سے مالامال بلوچستان کو لوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا، مولانا عبدالحق ہاشمی

وسائل سے مالامال بلوچستان کو لوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان کو دیانتدار اور دیندار قیادت نہیں ملے گی، بدعنوان عناصر سے نجات نہیں ملے گی اس وقت تک تبدیلی نہیں آ سکتی، بلوچستان کے عوام کو ترقی و خوشحالی کے سفر میں شامل کرنے کے لئے وفاق کیساتھ صوبائی حکمرانوں کو بھی غفلت و مفادات سے نکلنا ہوگا اور دیانت و اخلاص سے قوم کا ساتھ دینا ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بدعنوان عناصر اور مہنگائی و بدامنی کے خلاف عوامی تحریک شروع کر رکھی ہے، قوم مسائل کے حل، لٹیروں سے نجات اور قومی دولت چوروں سے برآمد کرنے کے لئے ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں میں شامل پارٹیوں نے بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کا استحصال کیا ہے، بلوچستان کے عوام کا والی وارث کوئی نہیں، صوبے کے وسائل استعمال کئے جارہے ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان کو لوٹنے والوں کا کوئی احتساب نہیں ہورہا جس کی وجہ سے بدعنوانی کو رکوانا بھی ممکن نہیں رہا، جماعت اسلامی نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بدعنوانی، بدامنی اور مہنگائی کے خلاف بھرپور عوامی مہم شروع کر رکھی ہے،انشاءاللہ ہم احتساب کے اداروں کو بھی جگائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیدا کرکے عدل و انصاف کی اسلامی حکومت کا قیام ممکن بنائیں گے، اسلامی حکومت قائم ہوگی تو عوامی مسائل کا حل اور عوام کی مشکلات و پریشانی میں کمی آسکے گی، قوم جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں ساتھ دے تاکہ لوٹ مار کا راستہ روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی اور بدعنوانی نے مظلوم بلوچستان کے غریب و کم آمدنی والوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، بلوچستان کے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مشکلات و پریشانی کم ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 847464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش