0
Saturday 29 Feb 2020 12:33

کورونا وائرس کی تشخیص، اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب

کورونا وائرس کی تشخیص، اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب کر دیا ہے، جو خودکار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کورونا وائرس کی تشخیص اور روک تھام کے لیے ایئرپورٹس پر انتطامات کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن و محکمہ ہیلتھ کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول پر جدید تھرمل اسکینر نصب کر دیا گیا ہے، جو خودکار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے چین سمیت دیگر ممالک میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد پیشگی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ 5 جدید تھرمل اسکینرز بھی منگوائے تھے، جو پاکستان پہنچ گئے ہیں، جن میں ایک اسکینر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں نصب کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اسکینرز کراچی، لاہور اور پشاور جیسے بڑے ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید تھرمل اسکینر سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکینگ کی جا سکے گی۔ یہ اسکینر 100فیصد درستگی کے ساتھ  کورونا کے مشتبہ مریضوں کو ڈیٹیکٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 847467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش