0
Saturday 29 Feb 2020 16:45

کورونا مریضوں کو کراچی سے باہر گڈاپ کے اسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ

کورونا مریضوں کو کراچی سے باہر گڈاپ کے اسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت نے کورونا وارئس کے مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھنے کافیصلہ کرلیا، گڈاپ ٹاؤن میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلیے پہلا 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کردیا گیا جب کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل 15 رکنی ہیلتھ ٹیم کو رونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی۔ محکمہ صحت نے کورونا وارئس کے مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جمعہ کو سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت نے بھی گڈاپ ٹاؤن میں 50 بستروں پر مشتمل پہلے کورونا اسپتال کا دورہ بھی کیا اور کو مریضوں کو مستقبل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پیر سے وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو گڈاپ اسپتال منتقل کیا جائے، اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے گڈاپ ٹاون میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کیا جانے والا پہلا 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کردیا تاکہ متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھا جاسکے۔ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ عوام کی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ شہر میں قائم سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم اور بے پناہ رش ہوتا ہے، کورونا وائرس ایک سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل ہوتا ہے اس لئے حکومت نے ایسے مریضوں کو آبادی سے دور گڈاپ اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل 15 رکنی ہیلتھ ٹیم کورونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی، ٹیم کی ذمہ داریوں میں اسکریننگ اور نشاندہی اور دیگر ذمےہ داریاں شامل ہیں۔ سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم علامات ظاہر ہونے پر مریض کو مکمل حفاظت کے ساتھ اسپتال منتقل کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 847538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش