QR CodeQR Code

پاراچنار میں غربا کیلئے دستر خوان امام حسن علیہ السلام کا سلسلہ جاری

29 Feb 2020 19:58

اب صورتحال یہ ہے کہ اس محلے میں ہر روز دو سو سے زائد غریبوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر تشہیر ہونے کی وجہ سے پاراچنار کے صاحب حیثیت افراد نے بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے نام سے غریبوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت کھانا فراہمی کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، جس سے مستفید ہونے کے لئے پاراچنار شہر کے دور دراز مقامات سے غریب لوگ تشریف لارہے ہیں۔ پاراچنار کے ہزارہ محلہ کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جیب خرچ سے غریبوں کے لئے دوپہر کا کھانا مفت فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ اس محلے میں ہر روز دو سو سے زائد غریبوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر تشہیر ہونے کی وجہ سے پاراچنار کے صاحب حیثیت افراد نے بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 847572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/847572/پاراچنار-میں-غربا-کیلئے-دستر-خوان-امام-حسن-علیہ-السلام-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org