0
Saturday 29 Feb 2020 22:02

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی، نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لئے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے اور وزارت پیٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت  5 روپے کمی کے بعد فی لیٹر  116 روپے 60 پیسے  سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 127 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر  122 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی  فی لیٹر قیمت 7 روپے کم کرکے  84 روپے 51 پیسے سے کم کرکے 77 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش