0
Saturday 29 Feb 2020 22:09

جیسے کراچی کو بنایا تھا، پورے سندھ اور پاکستان کو بنائیں گے، مصطفیٰ کمال

جیسے کراچی کو بنایا تھا، پورے سندھ اور پاکستان کو بنائیں گے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز ۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اب یہ بحث ختم کردیں گے کہ کراچی کی عوام کس کے ساتھ ہے، کسی کو کچھ اور گمان ہے تو آج یکم مارچ کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے الفاروق گراوَنڈ میں پی ایس پی کی ماؤں اور بہنوں کا جم غفیر آکر اپنی آنکھوں سے دیکھ لے، پی ایس پی کا نظریہ لوگ سن کر اور سمجھ کر ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں، اس کے علاوہ دیرپا امن اور ترقی کا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاروق گراؤنڈ میں شعبہ خواتین کی ذمہ داران کی تیاریوں پر بریفننگ کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ خواتین کی صدر فوزیہ طیب بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے سب کو آزما لیا اور اب کارکردگی کی بنیاد پر رد بھی کردیا ہے، عوام کے سامنے ہمارا کردار اور ہمارے کام ہیں، جیسے کراچی کو بنایا تھا، پورے سندھ اور پاکستان کو بنائیں گے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کا جلسہ ملک میں نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، کراچی کی تمام مائیں بہنیں ان تاریخی لمحات کا حصہ بن کر ظالموں کے خلاف الم بغاوت اٹھانے کا مینڈیٹ ہمیں دیں تاکہ ملک بھر میں مسلط ظالموں کا ظلم بند کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 847606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش