0
Saturday 29 Feb 2020 22:21

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد قرار دے صرف مذمت کافی نہیں، ثروت اعجاز قادری

اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد قرار دے صرف مذمت کافی نہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہلی میں ہندو بلوائیوں کے مسلمانوں پر مظالم کی داستان سن کر انسانیت شرما گئی، مودی حکومت دہشتگردوں کی سرپرست ہے، جو مذہبی جنونیت کی بنیاد پر مسلم نسل کشی ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بھارت کا شہریت کا نیا قانوں مذہبوں میں ٹکراﺅ، عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف کالا قانون ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مذہب کے نام پر روزانہ مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، بھارت کے دہشتگردانہ فعل کی مذمت سے کام نہیں چلے گا، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد قرار دے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عالمی سطح پر جدوجہد کی جائے، بھارت میں مسلم آبادیوں کو تحفظ اور حقوق دینے کیلئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاﺅن کو 210 دن ہوگئے، ظلم و جبر کی انتہا ہو چکی، ظلم و ستم اور جبر کے سیاہ کارناموں کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے، بھارت کو 27 فروری ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں، ملک دشمنوں کے دانت کھٹے کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش